16 اکتوبر 2013 - 20:30
عراق کے شیعہ نشین علاقے میں خود کش حملہ، ۱۵ شہید اور ۴۵ زخمی

بغداد کے شمال میں واقع شہر موصل کے قریب ایک شیعہ بستی میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک ٹرک کے پھٹنے سے ۶۰ افراد شہید اور زخمی جبکہ دسیوں گھر تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمال عراق میں واقع شیعہ بستی کے اندر ہونے والے خود کش حملے میں کم سے کم ۶۰ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔بغداد کے شمال میں واقع صوبہ موصل کی پولیس نے خبر دی ہے کہ آج صبح ایل پی ٹرک پر سوار ایک خود کش حملہ آور نے موصل سے بیس کلومیٹر فاصلہ پر واقع موفقیہ شیعہ بستی میں بھیانک دھماکہ کیا ہے جس کے باعث ۱۵ افراد شہید اور ۴۵ زخمی ہوئےہیں۔دھماکہ خیز مواد سے بھرا یہ ٹرک اس شیعہ بستی کے بیچ جا کر پھٹا جس کی وجہ سے دسیوں گھر بھی نذر آتش اور تباہ و برباد ہو گئے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عراق میں چن چن کر شیعوں بستوں کو دھشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں خاموشی سے تماشائی بنی ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲