ابنا: جنیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 نے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں آئندہ اجلاس سے قبل اختلافی نظریات کا جائزہ لینے اور عملی اقدام کے سلسلے میں ایٹمی اور فنی ماہرین کا اجلاس تشکیل دینے پر اتفاق کیا گيا ہے۔ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان آئندہ اجلاس 7 اور 8 نومبر کو منعقد ہوگا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن اور ایران کے وزير خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے درمیان دو روزہ مثبت اور مفید گفتگو کی روشنی میں یہ اتفاق ہوا ہے۔ فریقین نے جنیوا مذاکرات کو مثبت اورمفید قراردیا ہے ایران نے جنیوا مذاکرات میں ایک جامع تجویز پیش کی ہے جس کا اعتراف یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے بھی کیا ہے۔
.......
/169