ابنا: آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ حج امت اسلامی کے اتحاد اور ان کی عزت و عظمت کا شاندار مظہر ہے اور اگر مسلمان اسی عزت کے ساتھ حرکت کریں تو وہ اسلامی تعلیمات کو محبت اور پیار کے ساتھ دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دشمن مسلمانوں کی صف میں اختلاف پیدا کرنے کی تلاش میں ہے اور مسلمان، سیاستدانوں، دانشوروں اور علماء کو دشمن کی طرف سے تفرقہ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ آيت اللہ کرمانی نے کہا کہ ولی فقیہ مسلمانوں کے لئے ایک عظيم نعمت ہے اور مسلمان نعمت ولایت کی پیروی کرتے ہوئے ظلمت و جہالت اور مشکلات سے نجات پیدا کرسکتے ہیں۔
.......
/169