16 اکتوبر 2013 - 20:30
عید پر سیکیورٹی کیلیے19ہزار اہلکار تعینات

کراچی:آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امن و امان کے حالات پر پولیس گرفت کومضبوط کرنے اور شہریوں کی جان ومال کے حفاظت کے لئے تحفظ دی جائے۔

ابنا: آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امن و امان کے حالات پر پولیس گرفت کومضبوط کرنے اور شہریوں کی جان ومال کے یقینی تحفظ کے لیے نہ صرف ممکنہ حساس علاقوں پرتوجہ دی جائے بلکہ پولیس گشت ، اسنیپ چیکنگ ، پکٹنگ ، ناکہ بندی ، ریکی ، نگرانی وغیرہ کے اقدامات کوٹھوس بناتے ہوئے شہر میں کی جانیوالی ڈپلائمنٹ پر باقاعدہ ویجلنس کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شر پسندوں کی کھڑی نگرانی کے ضمن میں شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر انتہائی ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جائیں ، ترجمان سندھ نے بتایاکہ عید الاضحی کے دنوں میں سیکیورٹی صورتحال کی مانٹرنگ اورجملہ ریکارڈ کی ترتیب کے لیے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سینئر پولیس افسران پر مشتمل مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جوکہ دیگر تمام پولیس کنٹرول رومز سے ناصرف مستقل رابطوں میں رہیگا بلکہ سینئر پولیس افسران کی جانب سے بعداز مانیٹرنگ جاری رہے گی مزید ضروری ہدایات پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے گا ۔

.......

/169