15 اکتوبر 2013 - 20:30
طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، انکا ایجنڈا پاکستان کیخلاف ہے: رحمان ملک

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان ظالم ہیں، وہ مذاکرات کے نام پر وقت حاصل کر ے حملے کرتے ہیں۔

ابنا: سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان ظالم ہیں، وہ مذاکرات کے نام پر وقت حاصل کرتے ہیں اور پھر حملے کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں فیصل مسجد میں نماز عید کے بعد سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کئی سالوں سے جاری ہے۔ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں، اگر ہیں تو آج عید کہ دن تشدد چھوڑنے کا اعلان کر دیں۔ طالبان کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔ مذاکرات کی بات کے بعد ہمارے جنرل کو شہید کیا گیا، کچھ ایسی قوتیں ہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲