ابنا: عراق میں ائمہ مساجد اور عیدالاضحی کے خطباء نے سعودی عرب میں شیعہ مخالف لٹریچر کی اشاعت کی مذمت کی ہے۔ النھرین ویب سائٹ کے مطابق بغداد میں نماز عید الاضحی کے خطیب نائل الموسوی نے کہا ہے کہ آل سعود کی حکومت شیعہ مخالف کتابیں شایع کرکے حجاج کے درمیان تقسیم کرتی ہے جس سے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلتا ہے۔ نائل الموسوی نے کہا کہ سعودی حکومت نے اس موسم حج میں " اپنے دشمن کو پہچانو" کے عنوان سے ایک کتاب حجاج میں تقسیم کی ہے جس میں شیعہ اثناعشری فرقے کو دشمن اسلام قراردیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود نے یہ فراموش کردیا ہے کہ صیہونی حکومت اسلام و مسلمین کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ ادھر نجف اشرف میں نماز عید کےخطیب صدرالدین قبانچی نے سعودی حکومت کی تفرقہ انگيز چالوں اور شیعہ مخالف کتابوں کی تقسیم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کے یہ تفرقہ انگيز اقدامات سعودی بادشاہ کے اس بیان کے بر خلاف ہیں جو انہوں نے تمام مذاہب و ادیان سے تعاون کے بارے میں دیا تھا۔ صدر الدین قبانچی نے اھل سنت علماء سے درخواست کی کہ تکفیری فتوؤں کے خلاف رد عمل دکھا کر شیعہ مخالف لٹریچر کے تقسیم کئے جانے کی مخالفت کریں۔ صدرالدین قبانچی نے ملیشیاء میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف پابندیوں اور سجدہ گاہ رکھنے پر ایک امام جماعت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملیشیا کی حکومت بت پرستی کے خلاف تو کچھ نہیں کرتی لیکن شیعہ مسلمانوں کےخلاف مخاصمانہ اقدامات کرتی رہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 472813
عراق میں ائمہ مساجد اور عیدالاضحی کے خطباء نے سعودی عرب میں شیعہ مخالف لٹریچر کی اشاعت کی مذمت کی ہے۔