ابنا: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، پاکستان اور الزہراء یونیورسٹی تہران ایران کے مابین سائنسی اور تعلیمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ اور الزہراء یونیورسٹی تہران کی جانب سے چانسلر ڈاکٹر انسیہ خزالی نے یادداشت کے معاہدے پر دستخط کئے۔اس معاہدے کا مقصد دونوں یونیورسٹیز کے مابین تعلیم و تحقیق کیلئے طلبہ و طالبات اور تحقیقی مواد کا تبادلہ کرنا ہے، جس سے دونوں یونیورسٹیز کے مابین تعلیمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ دونوں یونیورسٹیز نے محققین اور اساتذہ کے تبادلے، گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلبہ و طالبات کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں اور تحقیقی مواد کی اشاعت کرنے اور کانفرنسز اور تعلیمی اجلاسوں میں شرکت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اس معاہدے کے تحت اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اس پروگرام کیلئے دونوں یونیورسٹیز ایک پروگرام آفیسر تعینات کریں گی، جس پر دونوں یونیورسٹیاں متفق ہیں۔ اس کے علاوہ معاہدے پر ہر تین سال بعد نظرثانی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 472801
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، پاکستان اور الزہراء یونیورسٹی تہران ایران کے مابین سائنسی اور تعلیمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔