14 اکتوبر 2013 - 20:30
دہشت گردوں نے عید کی خوشیوں کو ماندکردیا

افغانستان، شام اور عراق میں نماز عید کے اجتماعات میں دھشتگردوں نے دھماکے کر کے کئی افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا:عید سعید قربان کے موقع پر درندہ صفت دھشتگردوں نے عراق، شام اور افغانستان میں بم دھماکے کر کے عید کی خشیوں کو ماند کر دیا ہے۔پہلا دھماکہ : افغانستانافغانستان میں آج صبح صوبہ ’’لوگر‘‘ کی مسجد میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے کئی نمازی خاک و خون میں غلطاں ہوئے۔صوبہ لوگر کے گورنر ارسلان جمال نماز عید کے بعد اسٹیج پر گفتگو کرنے کی غرض سے کھڑے ہوئے ہی تھے کہ اسٹیج کے پاس ہوئے بم دھماکے میں اپنی جان کھو بیٹھے۔اس دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسرا دھماکہ: عراقعراقی پولیس کے مطابق اس ملک کے صوبہ کرکوک میں نماز عید کے بعد دھماکہ ہوا۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز عید ادا کرنے کے بعد قربانی کے لیے مسجد سے نکل رہےتھے۔صوبہ کرکوک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاہم ۹ افراد جانبحق اور ۱۹ زخمی ہوئے ہیں حفاطتی دستوں نے زخمیوں کو فوری طور پر پسپتال منتقل کیا۔تیسرا دھماکہ: شامشام کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی ہے کہ نماز عید قربان کے وقت مسلح افراد نے اس ملک کے دار الحکومت میں متعدد جگہوں پر حملے کئے ۔دھشتگردوں نے عید گاہوں کو مارٹر گولوں سےنشانہ بنا کر کئ افراد کی جانوں کا ضیاع کر دیا۔وہ جگہیں جنہیں دھشتگردوں نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا: المہاجرین، المزرعہ، المالکی، الجزماتیہ اور القصاع ہیں۔ان حملات کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲