ابنا: بان کی مون نے ایک بیان میں ان بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بم دھماکوں میں بے گناہ افراد مارے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عیدالضحی جیسے مقدس تہوار کے موقع پر اس قسم کے بم دھماکے گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں جسے ناکام بنائے جانے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نےعراق کے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کو خانہ جنگی کی صورت حال سے باہر نکالنے کیلئے متحد ہوجائیں۔ قابل ذکر ہے کہ کل سامرا میں ہونے والے بم دھماکے میں چالیس افراد جاں بحق اور چالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکہ ایک پرہجوم بازار میں ہوا۔
.......
/169