13 اکتوبر 2013 - 20:30
دعائے عرفہ امام حسین علیہ السلام(3)

مِنَ الْمَفْضُوحِینَ، وَٲَنْتَ مُؤَیِّدِی بِالنَّصْرِ عَلَی ٲَعْدائِی وَلَوْلا نَصْرُکَ إیَّایَ لَکُنْتُ 
ہوکر رہ جاتا اور تو اپنی مدد کے ساتھ دشمنوں کے مقابل میں مجھے قوت دینے والا ہے اور اگر تیری مدد حاصل نہ ہوتی تو میں زیر ہو جانے 
مِنَ الْمَغْلُوبِینَ، یَا مَنْ خَصَّ نَفْسَہُ بِالسُّمُوِّ وَالرِّفْعَۃِ فَٲَوْ لِیاؤُہُ بِعِزِّہِ یَعْتَزُّونَ، یَا 
والوں میں سے ہوجا اے وہ جس نے اپنی ذات کو بلندی اور برتری کے لیے خاص کیا اور جس کے دوست اس کی عزت سے عزت 
مَنْ جَعَلَتْ لَہُ الْمُلُوکُ نِیرَ الْمَذَلَّۃِ عَلَی ٲَعْناقِھِمْ فَھُمْ مِنْ سَطَواتِہِ خائِفُونَ، یَعْلَمُ 
پاتے ہیں اے وہ جسکے دربار میں بادشاہوں نے اپنی گردنوں میں عاجزی کا طوق پہنا پس وہ اس کے دبدبے سے ڈرتے ہیں وہ 
خایِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُورُ، وَغَیْبَ مَا تَٲْتِی بِہِ الْاَزْمِنَۃُ وَالدُّھُورُ، 
آنکھوں کے اشاروں کو اور جوسینوں میں چھپاہے اسے جانتا ہے اور ان غیب کی باتوں کو جانتا ہے جو آیندہ زمانوں میں ظاہر ہونگی 
یَا مَنْ لاَ یَعْلَمُ کَیْفَ ھُوَ إلاَّ ھُوَ، یَا مَنْ لاَ یَعْلَمُ مَا ھُوَ إلاَّ ھُوَ، یَا مَنْ لاَ یَعْلَمُ مَا 
اے وہ جسکی حقیقت کوئی نہیں جانتا مگر وہ خود اے وہ جس کی حقیقیت کوئی نہیں جانتا مگر وہ خود ا اے وہ کوئی جسکا علم نہیں رکھتا مگر وہ خود
یَعْلَمُہُ إلاَّ ھُوَ، یَا مَنْ کَبَسَ الْاَرْضَ عَلَی الْمائِ وَسَدَّ الْھَوائَ بِالسَّمائِ یَا مَنْ لَہُ ٲَکْرَمُ 
اے وہ جس نے زمین کو پانی کی سطح پر رکھا ہوا اور ہوا کو فضائ آسمان میں باندھا اے وہ جس کیلئے سب سے بہترین نام ہے اے 
الْاَسْمائِ، یَا ذَا الْمَعْرُوفِ الَّذِی لاَ یَنْقَطِعُ ٲَبَداً، یَا مُقَیِّضَ الرَّکْبِ لِیُوسُفَ فِی الْبَلَدِ 
احسان کے مالک جو کسی وقت میں منقطع نہ ہوتا اے یوسف(ع) کے لیے بے آب بیابان میں کاروان کو روکنے والے اور انہیں کنوئیں میں 
الْقَفْرِ وَمُخْرِجَہُ مِنَ الْجُبِّ وَجاعِلَہُ بَعْدَ الْعُبُودِیَّۃِ مَلِکاً، یَا رادَّہُ عَلَی یَعْقُوبَ بَعْدَ 
سے نکالنے والے اور غلامی کے بعد ان کو بادشاہ بنانے والے اے یوسف(ع) کو یعقوب(ع) سے ملانے والے جبکہ ان کی آنکھیں روتے 
ٲَنِ ابْیَضَّتْ عَیْناہُ مِنَ الْحُزْنِ فَھُوَ کَظِیمٌ، یَا کاشِفَ الضُّرِّ وَالْبَلْویٰ عَنْ ٲَ یُّوبَ، 
روتے سفید ہوچکی تھیںاور وہ سخت غم زدہ رہتے تھے اے ایوب(ع) کو نقصان اور مصیبت سے نجات دینے والے اے 
وَمُمْسِکَ یَدَیْ إبْراھِیمَ عَنْ ذَبْحِ ابْنِہِ بَعْدَ کِبَرِ سِنِّہِ وَفَنائِ عُمُرِہِ، یَا مَنِ اسْتَجابَ
اپنے بیٹے کو ذبح کرنے میں ابراہیم(ع) کے ہاتھوں کو روکنے والے جب وہ بہت بوڑھے اور زندگی کی آخری منزل میں تھے اے وہ جس
لِزَکَرِیَّا فَوَھَبَ لَہُ یَحْییٰ وَلَمْ یَدَعْہُ فَرْداً وَحِیداً یَا مَنْ ٲَخْرَجَ یُونُسَ مِنْ بَطْنِ 
نے زکریا(ع) کی دعا قبول کی پس انہیں یحییٰ عطا کیا اور انہیں یکہ و تنہا نہ چھوڑا تھا اے وہ جس نے یونس(ع) کو مچھلی کے پیٹ سے باہر نکالا 
الْحُوتِ، یَا مَنْ فَلَقَ الْبَحْرَ لِبَنِی إسْرائِیلَ فَٲَنْجاھُمْ وَجَعَلَ فِرْعَوْنَ وَجُنُودَہُ مِنَ 
اے وہ جس نے بنی اسرائیل کے لیے دریا میں راستے بنائے پس انہیں نجات دی اور فرعون اور اس کے لشکروں
الْمُغْرَقِینَ، یَا مَنْ ٲَرْسَلَ الرِّیاحَ مُبَشِّراتٍ بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِہِ، یَا مَنْ لَمْ یَعْجَلْ عَلَی 
کو غرق کردیا اے وہ جو باران رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے اے وہ جو اپنی مخلوق میں نافرمانی 
مَنْ عَصاہُ مِنْ خَلْقِہِ یَا مَنِ اسْتَنْقَذَ السَّحَرَۃَ مِنْ بَعْدِ طُولِ الْجُحُودِ وَقَدْ غَدَوْا فِی 
کرنے والے کی گرفت میں جلدی نہیں کرتا اے وہ جس نے جادوگروں کو مدتوں کے کفر سے نجات عطا فرمائی جبکہ وہ اس کی نعمتوں 
نِعْمَتِہِ یَٲْکُلُونَ رِزْقَہُ وَیَعْبُدُونَ غَیْرَہُ وَقَدْ حادُّوہُ وَنادُّوہُ وَ
سے فائدہ اٹھاتے اسکی دی ہوئی روزی کھاتے اور عبادت اس کے غیر کی کرتے تھے وہ خدا سے دشمنی کرتے شرک کی راہ پر چلتے اور 
کَذَّبُوا رُسُلَہُ، یَا اﷲُ یَا اﷲُ یَا بَدِیئُ، یَا بَدِیعاً لاَ نِدَّ لَکَ، یَا دائِماً لاَ نَفادَ لَکَ، 
اس کے رسولوں کو جھٹلاتے تھے اے اللہ اے اللہ! اے آغاز کرنے والے اے پیدا کرنے والے تیرا کوئی ثانی نہیں اے ہمیشگی والے 
یَا حَیّاً حِینَ لاَ حَیَّ، یَا مُحْیِیَ الْمَوْتی، یَا مَنْ ھُوَ قایِمٌ عَلَی کُلِّ نَفْسٍ بِما کَسَبَتْ، 
تجھے فنا نہیں اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا اے مردوں کو زندہ کرنے والے اے ہر نفس کے اعمال پر نگہبان جو اس نے انجام دیے 
یَا مَنْ قَلَّ لَہُ شُکْرِی فَلَمْ یَحْرِمْنِی وَعَظُمَتْ خَطِیئَتِی فَلَمْ یَفْضَحْنِی، وَرَآنِی عَلَی 
اے وہ میں نے جس کا شکر کم کیا تب بھی اس نے مجھے محروم نہ کیا میں نے بڑی بڑی خطائیں کیں تب بھی اس نے مجھے رسوا نہ کیا اس 
الْمَعاصِی فَلَمْ یَشْھَرْنِی، یَا مَنْ حَفِظَنِی فِی صِغَرِی، یَا مَنْ رَزَقَنِی فِی کِبَرِی، یَا 
نے مجھے نافرمان دیکھا تو پردہ فاش نہ کیا اے وہ جس نے میرے بچپنے میں میری حفاظت کی اے وہ جس نے میرے بڑھاپے میں 
مَنْ ٲَیَادِیہِ عِنْدِی لاَ تُحْصی وَ نِعَمُہُ لاَ تُجازی یَا مَنْ عارَضَنِی بِالْخَیْرِ وَالْاِحْسانِ 
روزی دی اے وہ جس کی نعمتوں کا کوئی شمار ہی نہیں اور جس کی نعمتوں کا کوئی بدلہ نہیں اے وہ جس نے مجھ سے بھلائی اور احسان کیا 
وَعارَضْتُہُ بِالْاِسائَۃِ وَالْعِصْیانِ، یَا مَنْ ھَدانِی لِلاِِْیمانِ مِنْ قَبْلِ ٲَنْ ٲَعْرِفَ شُکْرَ 
اور میں نے برائی اور نافرمانی پیش کی اے وہ جس نے مجھے ایمان کی راہ بتائی اس سے پہلے کہ اس پر میری طرف سے شکر ادا ہوتا اے 
الْاِمْتِنانِ، یَا مَنْ دَعَوْتُہُ مَرِیضاً فَشَفانِی، وَعُرْیاناً فَکَسانِی، وَجائِعاً فَٲَشْبَعَنِی
وہ جسے میں نے بیماری میں پکارا تو مجھے شفا دی عریانی میں پکارا تو لباس دیا بھوک میں پکارا تو مجھے سیر کیا 
وَعَطْشاناً فَٲَرْوانِی، وَذَلِیلاً فَٲَعَزَّنِی، وَجاھِلاً فَعَرَّفَنِی، وَوَحِیداً فَکَثَّرَنِی، وَغائِباً 
پیاس میں پکارا تو سیراب کیا پستی میں عزت دی نادانی میں معرفت بخشی تنہائی میں کثرت دی سفر سے 
فَرَدَّنِی، وَمُقِلاًّ فَٲَغْنانِی، وَمُنْتَصِراً فَنَصَرَنِی، وَغَنِیّاً فَلَمْ یَسْلُبْنِی، وَٲَمْسَکْتُ عَنْ 
وطن پہنچایا تنگدستی میں مجھے مال دیامدد مانگی تو میری مدد فرمائی تونگر تھا تو میرا مال نہیں چھینا اور میں نے ان چیزوں کا شکر نہ کیا 
جَمِیعِ ذلِکَ فَابْتَدَٲَنِی، فَلَکَ الْحَمْدُ وَالشُّکْرُ یَا مَنْ ٲَقالَ عَثْرَتِی، وَنَفَّسَ کُرْبَتِی، 
تو اس نے دینے میں پہل کی پس ساری تعریف اور شکرتیرے ہی لیے ہے اے وہ جس نے میری لغزش معاف کی میری تکلیف دور کی 
وَٲَجابَ دَعْوَتِی، وَسَتَرَ عَوْرَتِی، وَغَفَرَ ذُ نُوبِی، وَبَلَّغَنِی طَلِبَتِی، وَنَصَرَنِی عَلَی 
میری دعا قبول فرمائی میرے عیبوں کو چھپایا میرے گناہ بخش دیے میری حاجت پوری کی اور دشمن کے خلاف میری 
عَدُوِّی، وَ إنْ ٲَعُدَّ نِعَمَکَ وَمِنَنَکَ وَکَرایِمَ مِنَحِکَ لاَ ٲُحْصِیھا، یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الَّذِی 
مدد کی اور اگر میں تیری نعمتوں تیرے احسانوں اور عطاؤں کو شمار کروں تو شمار نہیںکرسکتا اے میرے مالک تو وہ ہے جس نے احسان 
مَنَنْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی ٲَنْعَمْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی ٲَحْسَنْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی ٲَجْمَلْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی 
کیا تو وہ ہے جس نے نعمت دی تو وہ ہے جس نے بہتری کی تو وہ ہے جس نے جمال دیا تو وہ ہے جس نے 
ٲَفْضَلْتَ ٲَنْتَ الَّذِی ٲَکْمَلْتَ ٲَنْتَ الَّذِی رَزَقْتَ ٲَنْتَ الَّذِی وَفَّقْتَ ٲَنْتَ الَّذِی ٲَعْطَیْتَ
بڑائی دی تو وہ ہے جس نے کمال عطا کیا تو وہ ہے جس نے روزی دی تو وہ ہے جس نے توفیق دی تو وہ ہے جس نے عطا کیا تو وہ ہے 
ٲَنْتَ الَّذِی ٲَغْنَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی ٲَقْنَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی آوَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی کَفَیْتَ، ٲَنْتَ 
جس نے مال دیا تو وہ ہے جس نے نگہداری کی تو وہ ہے جس نے پناہ دی تو وہ ہے جس نے کام بنایا تو وہ ہے جس نے 
الَّذِی ھَدَیْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی عَصَمْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی سَتَرْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی غَفَرْتَ، ٲَنْتَ 
ہدایت کی تو وہ ہے جس نے گناہ سے بچایا تو وہ ہے جس نے پرورش کی تو وہ ہے جس نے معاف کیا تو وہ ہے 
الَّذِی ٲَقَلْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی مَکَّنْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی ٲَعْزَزْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی ٲَعَنْتَ، ٲَنْتَ الَّذِی 
جس نے بخش دیا تو وہ ہے جس نے قدرت دی تو وہ ہے جس نے عزت بخشی تو وہ ہے جس نے آرام دیا تو وہ ہے جس نے 
عَضَدْتَ ٲَنْتَ الَّذِی ٲَیَّدْتَ ٲَنْتَ الَّذِی نَصَرْتَ ٲَنْتَ الَّذِی شَفَیْتَ ٲَنْتَ الَّذِی عافَیْتَ 
سہارا دیا تو وہ ہے جس نے حمایت کی تو وہ ہے جس نے مدد کی تو وہ ہے جس نے شفا دی تو وہ ہے جس نے آرام دیا تو وہ ہے جس نے 
ٲَنْتَ الَّذِی ٲَکْرَمْتَ تَبارَکْتَ وَتَعالَیْتَ، فَلَکَ الْحَمْدُ دائِماً، وَلَکَ الشُّکْرُ واصِباً ٲَبَداً
بزرگی دی تو بڑا برکت والا اور برتر ہے ہمیشہ پس حمد ہی تیرے لیے ہے اور شکر لگاتار ہمیشہ ہمیشہ تیرے ہی لیے ہے 
ثُمَّ ٲَنَا یَا إلھِیَ الْمُعْتَرِفُ بِذُ نُوبِی فَاغْفِرْھالِی ٲَنَا الَّذِی ٲَسَٲْتُ ٲَنَا 
پھر میں ہوں اے میرے معبود اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے والا پس مجھے ان سے معافی دے میں وہ ہوں جس نے برائی کی میں 
الَّذِی ٲَخْطَٲْتُ ٲَنَا الَّذِی ھَمَمْتُ، ٲَنَا الَّذِی جَھِلْتُ، ٲَنَا الَّذِی غَفَلْتُ، ٲَنَا الَّذِی 
وہ ہوں جس نے خطا کی میں وہ ہوں جس نے برا ارادہ کیا میں وہ ہوں جس نے نادانی کی میں وہ ہوں جس سے بھول ہوئی میں وہ 
سَھَوْتُ ٲَنَا الَّذِی اعْتَمَدْتُ، ٲَنَا الَّذِی تَعَمَّدْتُ، ٲَنَا الَّذِی وَعَدْتُ، وَٲَنَا الَّذِی ٲَخْلَفْتُ
ہوں جو چوک گیا میں نے خود پر اعتماد کیا میں نے دانستہ گناہ کیا میں وہ ہوں جس نے وعدہ کیا میں وہ ہوںجس نے وعدہ خلافی کی 
ٲَنَا الَّذِی نَکَثْتُ، ٲَنَا الَّذِی ٲَقْرَرْتُ، ٲَنَا الَّذِی اعْتَرَفْتُ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَعِنْدِی وَٲَبُوئُ 
میں وہ ہوں جس نے عہد توڑا میں وہ ہوں جو اقرار کرتا اور میں وہ ہوں جو تیری نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں جو مجھے ملی ہیں اور میرے 
بِذُ نُوبِی فَاغْفِرْھا لِی یَا مَنْ لاَ تَضُرُّہُ ذُنُوبُ عِبادِہِ وَھُوَ الْغَنِیُّ عَنْ طاعَتِھِمْ 
پاس ہیں مجھ پر گناہوں کا بڑا بوجھ ہے پس مجھے معاف کردے اے وہ جسے اس کے بندوں کے گناہ نقصان نہیں پہنچاتے اور وہ ان کی 
وَالْمُوَفِّقُ مَنْ عَمِلَ صالِحاً مِنْھُمْ بِمَعُونَتِہِ وَرَحْمَتِہِ، فَلَکَ الْحَمْدُ 
بندگی سے بے نیاز ہے اور توفیق دیتا ہے اسے اپنی مہربانی اور مدد سے جو ان میں سے نیک عمل کرے پس حمد تیرے ہی لیے ہے 
إلھِی وَسَیِّدِی إلھِی ٲَمَرْتَنِی فَعَصَیْتُکَ، وَنَھَیْتَنِی فَارْتَکَبْتُ نَھْیَکَ، فَٲَصْبَحْتُ لاَ ذا 
اے میرے معبود و سردار اے میرے معبود تو نے حکم دیاتو میں نے نافرمانی کی جس سے تو نے مجھے روکا میں وہ کام کر گزرا پس حال یہ 
بَرائَۃٍ لِی فَٲَعْتَذِرُ، وَلاَ ذا قُوَّۃٍ فَٲَنْتَصِرُ ، فَبِٲَیِّ شَیْئٍ ٲَسْتَقْبِلُکَ یَا مَوْلایَ 
ہے کہ نہ گناہ سے بری ہوں کہ عذر کروں نہ یہ طاقت ہے کہ کامیاب ہوجاؤں پس کیا چیزلے کر تیرے سامنے آؤںاے میرے مالک 
ٲَبِسَمْعِی ٲَمْ بِبَصَرِی ٲَمْ بِلِسانِی ٲَمْ بِیَدِی ٲَمْ بِرِجْلِی ٲَلَیْسَ کُلُّھا نِعَمَکَ عِنْدِی 
آیا اپنے کان یا اپنی آنکھ یا اپنی زبان یا اپنے ہاتھ یا اپنے پاؤں کے ساتھ کیا یہ سب میرے پاس تیری نعمتیں نہیں ہیں ؟اور ان سب 
وَبِکُلِّھا عَصَیْتُکَ یَا مَوْلایَ فَلَکَ الْحُجَّۃُ وَالسَّبِیلُ عَلَیَّ، یَا مَنْ سَتَرَنِی مِنَ الْآبائِ 
کے ساتھ میں نے تیری نافرمانی کی اے میرے مولا پس تیرے پاس میرے خلاف حجت اور دلیل ہے اے وہ جس نے ماں باپ 

التماس دعا

.......

/169