13 اکتوبر 2013 - 20:30
فاتحانہ لچک، اپنے حقوق سے چشم پوشی کرنے کے معنی میں نہیں

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے مد نظر فاتحانہ لچک، ملت ایران کے اپنے حقوق سے چشم پوشی کرنے کے معنی میں نہیں ہے۔

ابنا: بریگیڈیر جنرل محمد علی جعفری نے آج ایران کے شمال مشرقی علاقے بجنورد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک تقریب میں فاتحانہ لچک کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے ارشادات کے حوالے سے بعض لوگوں کی جانب سے انحرافی نکات کو سامنے لانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فاتحانہ لچک کا مطلب کمزور موقف نہیں ہے اور فاتحانہ ہونا اسلامی جمہوریہ ایران کے طاقتور موقف کا پتہ دیتا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لچک کے معنی یہ ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ کے درپے نہیں ہے تاکید کی کہ یہ لچک دشمنوں کے لئے ایک موقع ہے تا کہ وہ مختلف زاویوں میں ایران کے حق کی طرف توجہ دیں۔ بریگیڈیر جنرل جعفری نے وضاحت کی کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فاتحانہ لچک کا موضوع کو پیش کر کے یہ موقع دیا ہے تاکہ ایران کے بارے میں مغرب کے موقف کو ٹھیک ٹھاک طریقے سے جانچا جائے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ ایران کے عوام رہبر انقلاب اسلامی اور بانی انقلاب اسلامی کے نظریات سے مکمل طور تر آشنا ہیں کہا کہ ملت ایران مختلف مسائل میں اپنے حقوق کے لئے ڈٹی رہے گی۔ بریگیڈیر جنرل جعفری نے کہا کہ آج ایران کی تمام فورسز انقلاب اسلامی کے تمام شعبوں میں اپنی جان فدا کرنے کے لئے آمادہ ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔  
 .......

/169