اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے عرق گلاب سے خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے تاریخی شہر کاشان کے معروف عرق گلاب سے غسل دیا گیا جس کی خوشبو سے پورا حرم معطر ہوگیا۔ اس موقع مقامی حکام کے علاوہ بعض اسلامی ملکوں کے سربراہان نیز اسلامی ملکوں کے حج مشنز کے سربراہ موجود تھے۔ واضح رہے کہ ہرسال غلاف کعبہ کی تبدیلی سے قبل ایرانی عرق گلاب سے غسل کعبہ کی پر وقار تقریب منعقد کی جاتی ہے۔نیا غلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سے670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔ غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔اس کا سائز658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ہر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر اورچوڑائی تین میٹر ہے۔ مکہ مکرمہ کے قریب غلاف کعبہ تیار کرنے کی فیکٹری 77سال قبل قائم کی گئی تھی جہاں 200سے زائد ہنر مندمسلسل آٹھ ماہ کی محنت سے اسے تیار کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 472206
اسلامی جمہوریہ ایران کے عرق گلاب سے خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا