ابنا: بشار اسد نے یحیی غذار امین کی قیادت میں اسلامی اور عربی جمعیت کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عربی اور اسلامی تشخص کے فروغ میں اسلامی ماہرین اور دانشور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شامی عوام نے مقاومت کے ذریعہ اغیار کے شام کے بارے میں تمام منصوبوں کو نقش بر آب کردیا ہے لیکن دشمن پھر بھی علاقائي مزدوروں کی مدد سے شام کو گزند پہنچانے کی کوشش میں ہے شامی صدر نے کہا کہ اس بات میں کوئي شک و شبہ نہیں ہے کہ شامی فوج اور شامی عوام کے ساتھ لڑنے والے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں اور اسرائیلی ایجنٹوں کی شکست یقینی ہے۔
.......
/169