اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شیعہ نشین علاقوں میں گزشتہ شب اور آج ہونے والے دھماکوں میں ۴۵ افراد شہید اور ۸۰ زخمی ہوئے ہیں۔جنوب بغداد کے صوبہ واسط میں آج صبح چار بم دھماکے ہوئے ہیں۔ تاہم ان دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ادھر جنوب بغداد کے صوبہ القداسیہ میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں چار افراد شہید اور ۱۵ افراد زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ بابل کے شہر حلہ میں بھی دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں اور ان دھماکوں میں پانچ افراد شہید اور ۱۵ زخمی ہوئے ہیں۔بغداد کے مضافات میں واقع شہر محمدودیہ میں ایک کار بم دھماکے کے باعث تین افراد شہید اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ المثنیٰ مین بھی دو موٹر سائکل بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں ہونے والے جانی نقصان کی ابھی تک خبر نہیں ملی ہے۔شہر سامراء میں بھی گزشتہ شب، کل دن میں ہوئے شہیدوں کے تشییع جنازہ کے مراسم میں ہونے والے بم دھماکے میں سات افراد شہید اور ۱۱ زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ کل شہر سامراء کے بھیڑ بھاڑ والے ایک بازار میں ہوئے بم دھماکے کے باعث ۲۴ افراد شہید اور ۳۰ زخمی ہوئے ہیں۔جنوب بغداد میں واقع شہر مدائن میں بھی مسلح افراد کی طرف سے مارٹر گولہ داغے جانے کی وجہ سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو شہید اور ۱۲ زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471889
ایک شب و روز میں عراق کے مختلف شیعہ نشین علاقوں میں ہونے والے ۱۳ بم دھماکوں کے باعث ۴۵ افراد شہید اور ۸۰ زخمی ہو گئے ہیں۔