ابنا: سمندری طوفان پائلن ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے جبکہ6 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پائلن200 سے لیکر 240کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا،1999 کے بعد اب تک کا یہ طاقتور ترین طوفان ہے،موسلادھار بارش اورطوفان سے3افراد جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زمین کا کٹائو بھی ہوا ہے، ماہرین کے مطابق طوفان کی شدت 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مزید چھ گھنٹے تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ طوفان سے بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا، کچےمکانات تباہ ہو گئے، درخت گرگئے اورفصلوں کو نقصان پہنچا، ریسکیو اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سمندر میں 18 ماہی گیروں کے پھنس جانے کی بھی اطلاع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471844
سمندری طوفان پائلن ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکراگیا۔