ابنا: ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آذربائیجان کے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر اپنے آذری ہم منصب الہام علی اف کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں حسن روحانی نے علی اف کو پرخلوص مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تہران اور باکو کے درمیان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔ایرانی صدر نے اپنے آذری ہم منصب کی کامیابی کی نیک تمناؤں کے ساتھ آذربائیجان کی حکومت اور قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علی اف 9 اکتوبر کے صدارتی انتخابات میں 84.6 فیصد ووٹ حاصل کرکے تیسری بار آذربائیجان کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔دیگر نو صدارتی امیدواروں میں جمیل حسن علی نے 5.5 فیصد ووٹ حاصل کرکے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471833
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آذربائیجان کے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر اپنے آذری ہم منصب الہام علی اف کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے