ابنا: ہیومن رائٹس واچ نے شام کے دھشتگردوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹ واچ نے آج اپنی ایک اور رپورٹ میں شام کے مغربی علاقے لاذقیہ کے مضافات میں دھشتگردوں کے حالیہ وحشیانہ اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا عمل تیز ہوگيا ہے اور اس کے ساتھ ہی دھشتگردوں کی جانب سے روائتی ہھیاروں سے اس ملک کے عوام کا قتل عام جاری ہے۔ ہیومن رائٹ واچ نے رپورٹ دی ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ جن سے نشاندہی ہوتی ہے کہ شام میں دھشتگردوں نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471691
ہیومن رائٹس واچ نے شام کے دھشتگردوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے۔