11 اکتوبر 2013 - 20:30
انقلاب بحرین کی ایک تصویر نے دو بین الاقوامی انعامات حاصل کئے/ فوٹو گرافر پابند سلاسل

ایک بحرینی فوٹوگرافر کی تصویر کو دو بین الاقوامی انعامات سے نوازا گیا، تقسیم انعامات کی تقریب فوٹوگرافر "احمد حمیدان" کی غیر موجودگی میں منعقد ہوئی کیونکہ وہ آل خلیفہ کے اذیتکدوں میں اسیر ہیں۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انقلاب بحرین کے دوران ایک تصویر کے ضمن میں عوامی جدوجہد اور آل خلیفہ کے تشدد کی عکاسی کرنے والے "احمد حمیدان" کو سربیا کی بین الاقوامی تصویری نمائش میں Man & Work کا طلائی تمغہ دیا گیا۔

1

یہ تمغہ ایک امریکن سوسائٹی کی طرف سے دیا گیا اور اسی نمائش میں سالون کا کانسی تمغہ بھی اس تصویر کو دیا گیا۔ یہ انعامات بحرین کی الوفاق ویب سائٹ نے لکھا کہ آل خلیفہ کے اذیتکدوں میں پابند سلاسل احمد حمیدان نے اب تک 140 بین الاقوامی انعامات حاصل کئے ہیں اور وہ بین الاقوامی انعامات حاصل کرنے کے حوالے سے خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں دوسرے نمبر پر ہیں لیکن اس کے باوجود وہ انقلابی جدوجہد کی تصویر کشی کی پاداش میں "سیکورٹی وجوہات" کی بنا پر 28 دسمبر 2012 سے اب تک آل خلیفہ کے قیدخانے میں بند ہیں؛ تاہم انہیں صرف اپنے ملک کے واقعات کو کوریج دینے کی پاداش میں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ .................../٭۔٭