11 اکتوبر 2013 - 20:30
فلسطینی تنظیموں کی جانب سے صہیونی غیرقانونی پالیسیوں کی مذمت

فلسطینی تنظیموں نے مسجد الاقصی میں صہیونی حکومت کی غیرقانونی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: فلسطینی تنظیموں نے مسجد الاقصی میں صہیونی حکومت کی غیرقانونی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اعلی اسلامی کونسل، اوقاف و اسلامی امور کی کونسل، اور دارالافتاء قدس نے آج اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہ جو مختلف ذرائع ابلاغ میں شائع ہوا، مسجد الاقصی کے مشرقی حصے میں یہودیوں کے عبادت خانے کی تعمیر کے لئے صہیونی حکومت کے منصوبے کی بابت خبر دار کیا ہے اور اس منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اس بیان میں آیا ہے کہ اس منصوبے میں کئي اسلامی اور قدیمی آثار کو مٹانا شامل ہے اور اس کا مقصد و ہدف قدس کے مقدس مقامات کو نابود کرنا ہے اور فلسطینی قوم اس منصوبے کو مسترد کرتی ہے فلسطین کی ان تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الاقصی کے رقبے کے ایک پنجم حصے پر یہودیوں کی عبادت گاہ کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد کی کوشیشں تیز کردی گئی ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے مسجد الاقصی دینی، سیاسی، او ر حاکمیت کے لحاظ سے عالم اسلام سے متعلق ہے اور صہیونیوں کا اس پر کوئی حق نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲