11 اکتوبر 2013 - 20:30
شام میں لڑنے کے لئے  دہشتگردوں کو افغانستان میں ٹریننگ دی جارہی ہے

روس نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے کے لئے افغانستان میں دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

ابنا: روس نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے کے لئے افغانستان میں دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ریانووستی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے آج پریس کانفرنس میں کسی ملک کانام لئےبغیر کہا ہے کہ بعض ممالک، افغانستان میں جنگجوؤں کو ٹریننگ دے ہے ہیں تاکہ انہیں شام بھیجا جاسکے۔ ان افراد کو حکومت کابل کے کنٹرول سے باہر علاقوں میں دہشتگردوں کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہیں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال بھی سکھایا جارہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت دہشتگرد گروہ، جبھۃ النصرۃ عراق میں دہشتگردانہ کاروائيوں کے لئے بھر پور کوششیں کررہا ہے اور وہ اس غرض سے دہشتگردوں کو عراق بھیج رہا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی کردستان کے ایک اعلی عہدیدار جبار یاور نے کہا ہے کہ کردستان میں دہشتگردوں کی دراندازی کے پیش نظر پیش مرگہ فورس کو الرٹ کردیا گيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲