ابنا: بحرین میں اسلامی تحریک وفا نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ہاتھوں جسمانی ایذائيں سہنے اور جیلوں میں علاج و معالجے کی سہولتوں کے فقدان کے سبب ایک انقلابی شہید ہوگيا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق تحریک الوفاء نے اعلان کیا ہے کہ یوسف النشمی نامی انقلابی آل خلیفہ کے کارندوں کی ایذاؤں اور جیل میں جان بوجھ کر علاج نہ کروانے کی وجہ سے شہید ہوگیا۔ اس انقلابی کو آل خلیفہ کے کارندوں نے سترہ اگست کو گرفتار کیا تھا لیکن وہ آل خلیفہ کے کارندوں کی ایذاؤں کی تاب نہ لاکر جمعے کے دن شہید ہوگیا۔ اس شہید کی وکیل نے آل خلیفہ کے اٹارنی جنرل کو اس کی شہادت کا ذمہ دار قراردیا ہے کیونکہ جیل کے عہدیدارں نے اس شہید کے علاج و معالجے پر ذّرہ برابر توجہ نہیں کی جس کی وجہ سے وہ دماغی موت کا شکار ہوگيا۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی عدالت نے اس شہید کی رہائي کا حکم دینے کے بجائے اسے جیل میں رکھنے کا ہی حکم دیا۔ ادھر تحریک الاحرار کے سربراہ سعید الشہابی نے کہا ہےکہ یوسف النشمی کے معالجے کونظرانداز کرنا آل خلیفہ کا جرم ہے جس پر اس سےباز خواست ہونی چاہیے۔یوسف النشمی نے گرفتاری کے بعد اھل خانہ سے ملاقات میں کہا تھا کہ آل خلیفہ کےکارندوں نے ان کے سر اور چہرے پر شدید ضربیں لگائي ہیں۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے النشمی کے گھرانے کی طرف سے فراہم کی جانے والی دوائيں لینے سے بھی انکار کردیا تھا۔ ادھر ملت بحرین نے آل خلیفہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کےلئے انسانی زنجیر تشکیل دی۔ تسنیم نیوز کے مطابق گذشہ روز الدراز کے شہریوں نے انسانی زنجیر تشکیل دے کر احتجاج کیا اور سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ کچھ دنوں قبل آل خلیفہ کےکارندوں نے الدراز علاقے سے کئي انقلابیوں کو اغوا کرلیا تھا۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471557
بحرین میں اسلامی تحریک وفا نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ہاتھوں جسمانی ایذائيں سہنے اور جیلوں میں علاج و معالجے کی سہولتوں کے فقدان کے سبب ایک انقلابی شہید ہوگيا۔