10 اکتوبر 2013 - 20:30
ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائی جائے: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور افغانستان میں امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کو اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے قرار دیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور افغانستان میں امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کو اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے قرار دیا ہے۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کے نامزد سیکریٹری خارجہ عبدالباسط کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور افغانستان میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں آسانی پیدا کرنے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترین ترجیحات میں سے قرار دیا ہے۔یادرہے کہ  جرمنی میں پاکستان کے سفیر عبد الباسط جلیل عباس جیلانی کی جگہ سیکرٹری امور خارجہ کا عہدہ سنبھال لیں گے جبکہ  جلیل عباس جیلانی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲