10 اکتوبر 2013 - 20:30
شام میں مسافر گاڑی پر دھشتگردانہ حملہ، ۴ شیعہ شہید

شام کے جنوب میں واقع شیعہ نشین گاوں ’’بصری الشام‘‘ میں دھشتگردوں نے مسافر گاڑی پر مارٹر گولے سے حملہ کر کے ۴ افراد کو شہید کر دیا ہے۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم مسلح افراد نے اس ملک کے جنوب میں واقع شیعہ نشین علاقے ’’بصری الشام‘‘ میں ایک مسافر گاڑی پر ماٹر گولے سے حملہ کر کے ۴ شیعوں کو شہید کر دیا ہے۔مسافر گاڑی پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ بصری الشام سے ریف درعا کی طرف جا رہی تھی۔ مسافر گاڑی پر کئے گئے اس دھشتگردانہ حملے میں ۴ افراد شہید جبکہ چند زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ بصری الشام، شام کا ایک شیعہ نشین علاقہ ہے جو ایک سال سے دھشتگردوں کے محاصرے میں ہے شام میں  دھشتگرد شیعہ بستیوں پر حملے کر کے فرقہ وارانہ جنگ کی آگ لگانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲