ابنا: ملی یکجہتی کونسل کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہری پور ہزارہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر حسنین رضا ترابی اور وسیم اظہر ترابی، ممبر سیاسی سیل اسلامی تحریک کی والدہ کی وفات پر انہیں تعزیت پیش کی۔ بعد ازاں ہری پور کے علاقہ پنج کٹھہ میں پہنچنے پر جعفریہ یوتھ کے نوجوانوں نے علامہ ساجد نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ پنڈ گاکھڑا میں مرحوم مولانا ارشاد کاظمی کی رہائش گاہ پر مرحوم کے صاحبزادے سے سربراہ شیعہ علما کونسل نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر ایس یو سی خیبر پی کے سیکرٹری جنرل وسیم اظہر ترابی، علامہ امیر حسین جعفری، جعفریہ یوتھ ٹیکسلا کے صدر اعجاز نقوی، دیگر علماء کرام اور معززین علاقہ موجود تھے۔
.......
/169