9 اکتوبر 2013 - 20:30
شام کے متعلق امریکا اپنے موقف پر اڑا

امریکا نے ایک بار پھر شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کی سرنگونی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہرف  نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے شام کے صدر بشار اسد کے لئے مثبت ظاہر خیال کے باوجود شام کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر وائٹ ہاوس کی پالیسیوں کا تذکرہ کیا اور واشگٹن کی جانب سے اپنے سابقہ موقف پر باقی رہنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے انڈونیشیا میں گفتگو کرتے ہوئے شام کے صدر کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کی تلفی کے سلسلے میں دیئے گئے بیان اور عملی اقدامات کو مثبت قرار دیا تھا اور ان کی اس کوشش کو سراہا تھا۔

.......

/169