ابنا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے سلسلے میں شامی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کے ساتھ صاف و شفاف اور مکمل تعاون کررہا ہے جو قابل قدر اور قابل تعریف ہے۔
بان کی مون نے سکیورٹی کونسل میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قرارداد 2118 پر عمل کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ ادارے کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم تشکیل دینے پر تاکید کی جو کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے عمل پر نگرانی رکھےگی۔ بان کی مون نے کہا کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تین مرحلوں میں تلف کیا جائے گا اور یہ کام آئندہ سال جون تک مکمل ہوجائےگا۔
.......
/169