ابنا: محمد خزاعی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قانون سے متعلق کمیٹی کے "بین الاقوامی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات" کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ چند دہائیوں اور اسی طرح موجودہ دور میں سرکاری دہشت گردی سمیت دہشت گردانہ اقدامات کا شکار ہے۔ انہوں نے ایران کے کئي سائنس دانوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس چیلنج کا ایک نمونہ ہے کہ جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں درپیش ہے اور اس سلسلے میں دہرے معیارات سے استفادہ کیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کو اچھی اور بری دہشت گردی میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
.......
/169