8 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکی وزیر خارجہ شام کے بارے میں اپنے موقف پر قائم

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چینی نیوز ایجنسی شین ہوا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے شام کے صدر بشار اسد کے لئے مثبت اظاہر خیال کے باوجود شام کے بارے میں امریکی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ Marie Harf  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایکی بار پھر وائیٹ ہاوس کی پالیسیوں کا تذکرہ کیا اور واشگٹن کی جانب سے اپنے سابقہ موقف پر باقی رہنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے انڈونیشیا میں گفتگو کرتے ہوئے شام کے صدر کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کی تلفی کے سلسلے میں دیئے گئے بیان اور عملی اقدامات کو مثبت قرار دیا تھا اور انکی اس کوشش کو سراہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲