ابنا: پوتین کے مطابق روس اور چین مسئلہ شام سمیت سنگین ترین مسائل پر اتفاق کرنے کے قالب ہیں۔ پوتین کے مطابق روس چین دوطرفہ تعلقات تیزی سے روبہ ترقی ہیں۔ رواں سال چین کے سربراہ کے دورہ روس کے موقع پر کئے گئے سمجھوتوں کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو چکے ہیں، پوتین نے کہا۔ ان کے مطابق روس اور چین معاشی تعاون کے علاوہ فوجی میدان میں بھی اشتراک عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں پوتین نے مشترکہ فوجی مشقوں کا تذکرہ کیا۔ شی جن پنگ نے اپنی طرف سے نشاندہی کی کہ چین اور روس مسئلہ شام اور شمالی کوریا کے جوہری مسئلہ سمیت کئی اہم عالمی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ چین کے سربراہ کے مطابق دونوں ممالک ثقافتی تعاون کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
شی جن پنگ نے مزید کہا کہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں روس کا کردار بڑھتا جا رہا ہے اور یہ کہ چین اس خطے کی ترقی کو آگے بڑھائے جانے میں اپنا کردار بڑھائے۔ شی جن پنگ نے اعلان کیا کہ رواں سال چین اور روس کے نمائندوں کی کئی ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں وزرائے اعظم کی ملاقات، فوجی و تکنیکی تعاون سے متعلق کمیشن کا اجلاس اور روس میں چین کی سیاحت کے سال کی اختتامی تقریب شامل ہے۔
.......
/169