7 اکتوبر 2013 - 20:30
منصور حقیقت پور : ایران منطقی مذاکرات کے حق میں ہے

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ ایرانی قوم، منطقی مذاکرات کی حامی ہے اور اسی اصول کے تحت وہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات کے حق میں ہے۔

ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ ایرانی قوم، منطقی مذاکرات کی حامی ہے اور اسی اصول کے تحت وہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات کے حق میں ہے۔
انھوں نے ایک بیان میں ایران کے ساتھ تعلقات کی برقراری کیلئے امریکی کانگریس اور اس ملک کی شخصیات کی خواہش کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اگر ایران کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کی برقراری چاہتا ہے تو اسے ایرانی قوم کی رضامندی حاصل کرنا ہوگی اسلئے کہ اس نے سّتر برس تک اس قوم پر ظلم کیا ہے جس کیلئے اسے معذرت بھی کرنی چاہیئے۔
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکیوں کے ایران کے دوروں کے خلاف نہیں ہے بشرطیکہ یہ دورے سازشوں سے عاری ہوں۔

.......

/169