6 اکتوبر 2013 - 20:30
ايران کي واليبال ٹيم کے ايشياء کپ جيتنے پر ڈاکٹر حسن روحاني کا پوري قوم کو مبارکباد

صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحاني نے واليبال ٹيم کے ايشاء کپ جيتنے پر پوري قوم کو مبارکباد پيش کي ہے۔

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں جاري ہوا ہے:ايران کے باہمت اور غيور جوانوں نے ايشياء کپ کا عالمي کپ جيت کر اپنے اعزازات ميں ايک نئے باب کا اضافہ کيا اور پوري قوم کا سر فخر سے بلند کيا-

ميں اس کاميابي پر قومي ٹيم کے کھلاڑيوں،کوچ، ٹيم منيجمنٹ اور پوري قوم کو مبارکباد پيش کرتا ہوں، اميد ہے ٹيم کي کاميابيوں کا سلسلہ يوں ہي جاري رہے گا۔

ڈاکٹر حسن روحاني

صدر مملکت اسلامي جمہوريہ ايران.......

/169