6 اکتوبر 2013 - 20:30
مصر میں سکیورٹی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں 5 فوجی ہلاک

مصر کے سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ نہر سوئز کے اسلامیہ شہر کے قریب ایک فوجی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں پانچ مصری فوجی مارے گئے ہیں۔

ابنا: حکام کے مطابق، پیر کے روز ملک کے شمالی شہر میں یہ حملہ ہوا ہے کہ جہاں حالیہ ہفتوں میں مسلح افراد نے متعدد بار سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

ایک علیحدہ واقعے میں، جزیرہ نما سینا کے جنوبی شہر میں واقع سکیورٹی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر ایک مہیب دھماکے میں کہ جو ممکنہ طور پر ایک کار بم تھا، دو افراد جاں بحق اور 48 دیگر زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی حکام کے  مطابق، الطور شہر میں ہوئے اس دھماکے میں چار منزلہ عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اس لیے کہ ابھی بھی امدادی کارکنان ملبے کے نیچے متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

.......

/169