ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے ہفت نامہ اشپیگل کے ساتھ گفتگو میں مغربی اور عربی ممالک کی طرف سے شامی فوج پر کیمیائی ہتھیاروں کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا اور اس بارے میں مغربی اور عربی ممالک کا دعوی بالکل بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ مغربی اور بعض عربی ممالک کے میڈیا شام کی ایسی جھوٹی اور بے بنیاد تصویر پیش کر رہے ہیں کہ گویا میں شامی قوم کو قتل کررہا ہوں ۔ بشار اسد نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ شامی قوم اور شامی فوج ملکر کئي ممالک کے دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔
بشار اسد نے کہا کہ سعودی عرب کے منصوبے کے مطابق دہشت گردوں نے سارین گیس استعمال کی کیونکہ سعودی عرب اس بہانے کے ذریعہ شام پر امریکی حملے کی راہ ہموار کرنا چاہتا تھا۔
شامی صدر نے کہا کہ روسی بہتر جانتے ہیں کہ شام میں کیا ہورہا ہے۔ اور شام اپنے دوستوں کی مدد سے دہشت گردوں پر کامیاب ہوجائے گا۔ اور ہم فتح و کامیابی کے علاوہ کسی چیز کا سوچ بھی نہیں سکتے اور اگر ہم ڈرپوک ہوتے تو شام سے بہت پہلے بھاگ جاتے۔
.......
/169