ابنا: مصر میں فوج اور معزول صدر مرسی کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جرمنی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معزول صدر مرسی کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں شریک یہ افراد فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ادھر قاہرہ اور اسکندریہ میں فوج نے مرسی کے دسیوں حامیوں کو گرفتار کر لیا۔ مصر کے سرکاری اخبار الاھرام کے مطابق اسکندریہ میں مرسی کے ۲۰ حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ رابعہ العدویہ میں بھی محمد مرسی کے حمایت میں مظاہرے کرنے والے 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اخوان المسلیمن نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ معزول صدر محمد مرسی سے ہمدردی اور حمایت کے لئے قاہرہ کے تحریر اسکوائرکی جانب مارچ شروع کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 470102
مصر میں فوج اور معزول صدر مرسی کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔