5 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکی وزیر خارجہ: شٹ ڈاؤن سے امریکی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں جاری بجٹ بحران سے عالمی سطح پر امریکہ کی پوزیشن کمزور ہوسکتی ہے۔

ابنار: جان کیری نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ایپکا اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن میں بحران جاری رہنے کی صورت میں امریکہ کا اپنی پوزیشن بچانا بہت مشکل ہوجائیگا۔ امریکہ میں جاری تازہ بحران کی بناء پر ہی امریکی صدر بارک اوبامہ نے اپنا بعض ایشیائی ملکوں کا دورہ منسوخ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ روز قبل امریکہ میں ہونے والے شٹ ڈاؤن سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے اور کئی مقامات پر سرکاری اہلکاروں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

.......

/169