ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بے گناہ زائرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انسانیت سوز اقدام ہے اور ان واقعات میں تکفیری دہشتگرد گروہ ملوث ہیں جنہیں بعض ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔ محترمہ مرضیہ افخم نے کہا کہ عراق میں جاری دہشتگردی کا مقصد عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے اور یہ عراق کے دشمنوں کی سازش ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف حکومت عراق کے اقدامات کی حمایت کی۔واضح رہے کاظمین میں گذشتہ شب حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پر تکفیری دہشتگردوں نے زائرین کے درمیاں خود کش بم دھماکہ کیا تھا جس میں بہتر زائرین شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر اور ترکی ملوث ہیں۔
.......
/169