5 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران – امریکہ تعلقات کے سب سے بڑے دشمن؟

امریکی سیاہ فاموں کی تحریک کے سربراہ لوئیس فراخوان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے تعلقات کے سب سے بڑے دشمن، اسرائیل اور ایپک تنظیم ہے جو ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی برقراری کے خلاف ہیں۔

ابنا: امریکی سیاہ فاموں کی تحریک کے سربراہ لوئیس فراخوان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی کی اعتدال پسند پالیسیوں کو قرآنی حکمت عملی سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس وقت امریکی صدر بارک اوبامہ پر صہیونی لابی کا اس بات کو لیکر شدید دباؤ ہے کہ وہ کیوں ایران سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟۔ امریکی سیاہ فاموں کی تحریک کے سربراہ لوئیس فراخوان نے کہا کہ نیویارک میں امریکہ اور ایران کے صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو سے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اسی طرح تمام صہیونی حلقے بوکھلائے ہوئے ہیں۔

.......

/169