اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے مسلح افواج کی تربیتی جامعات کے فارغ التحصیل افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ آج صبح شہید ستاری ائیرفورس یونیوسورسٹی میں ہوئی۔ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام خامنہ ای گراؤنڈ میں داخل ہوئے سب سے پہلے افواج کے شہداء کے مقام پر جاکر سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس کے بعد آپ نے گراؤنڈ میں حاضر فوجی دستوں کا معائنہ کیا اور آپ کے سامنے پریڈ انجام پائی۔شہید ستاری یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افسران کی پاسنگ آؤٹ عسکری تربیتی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل افسران کی ساتویں مشترکہ پاسنگ آؤٹ، حلف برداری اور نشان دینے کی تقریب شہید ستاری فضائی یونیورسٹی میں انجام پائی۔ رہبر معظم و کمانڈر انچیف مسلح افواج اسلامی جمہوریہ ایران نے اس موقع پر فرمایا:رہبر انقلاب اسلامی نے نو وارد نوجوانوں کے اسلامی جموریہ کی بہادر اور نامور مسلح افواج کے زمرے میں آنے کو ایک اعزاز قرار دیا اور اسلامی نظام کے اندرونی ڈھانچے اور قومی یکجہتی کی تقویت کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی تیاریوں اور دفاعی استحکام کی تقویت کی ضرورت پر زو ریتے ہوئے فرمایا: ہم نیویارک کے دورے میں حکومت کی سفارتی فعالیت کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ہم خدمت گزار حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں اور اس کی فعالیت کی نسبت حسن ظن رکھتے ہیں لیکن اس دورے کے دوران بعض مسائل بھی پیش آئے جو بجا نہ تھے، کیونکہ ہم امریکی حکومت کو ناقابل اعتماد، متکبر و مغرور، غیر منطقی و نامعقول اور عہد شکن سمجھتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ہم اپنے ذمہ دار حکام پر پورا اعتماد رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باریک بینی اور تمام پہلؤوں کو ملحوظ رکھ کر مضبوط قدم اٹھائیں اور قومی مفادات کو فراموش نہ کریں۔ رہبر انقلاب نے اسلامی نظام کے اندرونی ڈھانچے کے استحکام پر زور دیتے ہوئے فرمایا: وہ بنیادی عناصر جو انقلاب اسلامی کی کامیابی کے پہلے دن سے ہی اس انقلاب اور اس قوم کے حافظ اور ترقی و پیشرفت کا سبب تھے وہ اسلامی نظام کے عظیم تر اہداف کی طرف توجہ اور قومی عزت و عظمت کی طرف توجہ، سے عبارت ہیں، اور قومی عزت و تشخص کا تحفظ تمام حکومتی عہدیداروں اور قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کی جانب سے امریکہ پر بدظنی اور اور بے اعتمادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی انتظامیہ خو صہیونیوں کے چنگل میں اسیر ہے اور یہ انتظامیہ در حقیقت صہیونیوں کے مفادات کے لئے کام کرتی ہے اور پوری دنیا کو بلیک میل کرتی اور صہیونی ریاست سے بلیک میل ہوتی ہے۔ رہبر انقلاب نے فرمایا: ایرانی قوم کبھی بھی کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے لیکن مسلح افواج کے استحکام کو اسلامی نظام کے امن و سلامتی کا اہم ترین عامل سمجھتی ہے؛ اور فوج، سپاہ پاسداران، بسیج اور سیکورٹی فورس سمیت تمام مسلح افواج کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں مستحکم حصار اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہونا چاہئے۔ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے ملت ایران کے دشمنوں کی مکرر اور نفرت انگیز دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: وہ تمام قوتیں ـ جنہیں ایران کو زبانی کلامی دھمکیوں کی عادت پڑ گئی ہے ـ جان لیں کہ ملت ایران کے خلاف کسی بھی شرارت کے مقابلے میں ہمارا جواب بہت سنجیدہ اور بہت سخت ہوگا۔ آپ نے فرمایا: ملت ایران نے اپنے اہداف اور مفادات کی راہ میں اپنی جرأت و بےباکی بھی ثابت کرکے دکھائی ہے اور امن اور صلح و آشتی اور پرامن بقائی باہمی کی طرف اپنی رغبت بھی، کیونکہ یہ دونوں ایک ساتھ ہیں۔ آپ نے آخر میں آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران ـ خاص طور فضائیہ ـ کی جانفشانیوں اور شجاعتوں کو خراج تحسین اور شہدائے گرانقدر بالخصوص شہید بابائی اور شہید ستاری کو خراج عقیدت پیش کی۔ رہبر انقلاب کے خطاب سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر فلائٹ بریگیڈیئر شاہ صفی نے خیرمقدمی الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی تربیتی یونیورسٹیوں میں جدید سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دینی و اعتقادی تعلیمات و معارف کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ انھوں نے فضائیہ کے تزویری و مقامی منصوبوں اور مختلف قسم کے سیمولیٹرز (Simulators) کی تنصیب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: فضائیہ اپنی دفاعی و تسدیدی (Deterrent) قوت کو تقویت پہنچا کر اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ نیز شہید ستاری یونیورسٹی کے سربراہ بریگیڈیئر بخشندہ نے اس فضائی یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی پروگراموں نیز جنگی ڈرون اور نیم بھاری ہنٹر طیارے کے منصوبے کی وضاحت کی۔ان تقریبات میں تمام مسلح افواج کے کمانڈروں، ہوابازوں، عسکری یونیورسٹیوں کے نمایاں طلبہ اور شہداء کے خاندانوں کو قرآن مجید اور دیگر تحائف سے نوازا گیا اور نئے اور فارغ التحصیل کیڈٹس کے نشان اور رینکس کمانڈر انچیف سے وصول کئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭تصویری رپورٹ: رہبر معظم کی موجودگي میں تربیت یافتہ فوجی جوانوں کی حلف برادری
کمانڈر انچیف امام خامنہ ای:
امریکہ پر ہمارا اعتماد نہیں/ حکومت کی سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں/ نیویارک کے بعض واقعات بجا نہ تھے
4 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469647
رہبر انقلاہ نے فرمایا: ہم حکومت کے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور سفارتی کوششوں پر یقین رکھتے ہیں اور جو کچھ صدر کے حالیہ دورے میں نیویارک میں پیش آیا، اس کی حمایت کرتے ہیں تاہم بعض مسائل جو اس دورے میں پیش آئے ہماری رائے میں بجا نہ تھے۔ آپ نے فرمایا: کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ہمارا جواب دندان شکن ہوگا۔