4 اکتوبر 2013 - 20:30
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، امن کو ایک اور موقع دینے پر اتفاق

وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ امن کو ایک اور موقع دینے کیلئے طالبان سے مذاکرات کئے جائیں گے

ابنا: وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ امن کو ایک اور موقع دینے کیلئے طالبان سے مذاکرات کئے جائیں گے جبکہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کیلئے پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور ڈی جی ایم آئی میجر جنرل سرفراز ستار نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں طالبان سے مذاکراتی عمل شروع کرنے کے حوالے سے بیک ڈور چینل سے ہونے والی پیشرفت پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے طالبان سے مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر اور وزیراعظم کے دورہ امریکہ سمیت لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی اور پاک افغان سرحدی معاملات بھی ملاقات میں زیر غور آئے۔ آرمی چیف نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن سے بھی سیاسی قیادت کو آگاہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲