3 اکتوبر 2013 - 20:30
کالعدم طالبان کے رہنما ملا عبدالغنی کی افغان طالبان سےمذاکرات

پاکستان کی جانب سے امریکی دباو کے تحت کالعدم طالبان کے اہم رہنما ملا عبدالغنی برادرکورہا کرنے کے بعد اب ملا عبدالغنی برادرنے افغانستان میں امن عمل کے آغاز اور افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ۔

ابنا: پاکستان کی جانب سے امریکی دباو کے تحت کالعدم طالبان کے اہم رہنما ملا عبدالغنی برادرکورہا کرنے کے بعد اب ملا عبدالغنی برادرنے افغانستان میں امن عمل کے آغاز اور افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے  اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ملا برادر کو افغانستان میں امن عمل کے آغازکیلئے کراچی سے پشاور منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے ملا برادر افغان طالبان گروہوں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور مذاکراتی عمل ان کی رہنمائی میں آگے بڑہ رہا ہے۔ملا عبدالغنی برادرافغان طالبان لیڈر ملا محمد عمر کے قریبی دوستوں میں سے ہیں ۔ملا عبدالغنی برادر افغانستان میں افغان صدر حامد کرزئی کے ہی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں ایک صوبے کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲