2 اکتوبر 2013 - 20:30
سعودی عرب میں انسانی حقوق کے فعال سربراہ گرفتار

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے مرکز کے فعال سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابنا:  فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قانونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ آل سعود کی فورسز نے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ ولید ابو الخیر کو ایک اصلاح پسند رہنما کو اپنے گھر بلانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ولید ابو الخیر کو آج تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ ولید کو سعودی عرب میں سیاسی اصلاحات کے مطالبے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے شدید دباو کا سامنا تھا۔ ادھر سعودی عرب کے معروف صحافی اور واشنگٹن میں قائم ایک مطالعاتی مرکز کے ڈایریکٹر علی آل احمد نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے خالد الفیصل کی ایما پر ولید ابو الخیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲