2 اکتوبر 2013 - 20:30
صہیونی شرپسندوں کے ہاتھوں حرم حضرت صالح(ع) کی بے حرمتی

انتہا پسند صیہونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے میں حضرت صالح نبی علیہ السلام کے مقبرے پر حملہ کرنے کے علاوہ اس مقبرے کے در و دیوار پر نسل پرستانہ نعرے لکھے ہیں

ابنا: انتہا پسند صیہونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے میں حضرت صالح نبی علیہ السلام کے مقبرے  پر حملہ کرنے کے علاوہ اس مقبرے کے در و دیوار پر نسل پرستانہ نعرے لکھے ہیں۔ آناتولی نیوز کے مطابق شر پسند صیہونیوں نے مقبوضہ قدس شریف سے پچاس کلومیٹر شمال مغرب میں واقع شہر الرملہ میں حضرت صالح نبی علیہ السلام کے روضہ کی بے حرمتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجیوں اور پولیس نے شرپسندوں کے ان اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور اس مرتبہ بھی انہوں نے صیہونی جارحین کی بھر پور مدد کی ہے  بلکہ صحافیوں کو مقبرے کی دیواروں کی تصویریں لینے سے منع کیا۔ واضح رہے کہ انتھا پسند صیہونی آئے دن فلسطینیوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔ صیہونیوں کی جارحیت سے عیسائيوں کے مقدس مقامات بھی محفوظ نہیں ہیں اور حال ہی میں صیہونیوں نے عیسائيوں کے قبرستان پر حملہ کرکے اس کی توہین کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲