ابنا: بان کی مون نے آل خلیفہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں بحرین کے حالات بالخصوص آل خلیفہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آل خلیفہ سے کہا کہ ہمہ گیر مذاکرات میں شامل ہوجائے جن کے نتائج تمام فریقوں کے لئے قابل قبول ہوں، انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کو بحرین کے عوام کی اصلاحات کے مطالبہ کو پورا کرناچاہیئے۔ بان کی مون نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت کو مکمل طرح سے انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کی مدد سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169