1 اکتوبر 2013 - 20:30
کراچی میں دو مقابلوں میں 6 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے دو علاقوں حب ریور روڈ اور منگھو پیر میں 2مقابلوں میں سلفی وہابی دہشت گرد طالبان تنظیم کے6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں دہشت گردوں کے قبضہ سے ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے شہر کراچی کے دو علاقوں حب ریور روڈ اور منگھو پیر میں 2مقابلوں میں سلفی وہابی دہشت گرد طالبان تنظیم کے6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں دہشت گردوں کے قبضہ سے ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران سلفی وہابی طالبان تنظیم کے 2 کارکن مارے گئے۔ مارے جانے والے سلفی وہابی دہشت گردوں  کے قبضے سے 3دستی بم، 3بال کریکر اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہو ا، جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے حب ریور روڈ پر سی آئی ڈی اورسلفی وہابی طالبان دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 4 طالبان دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سی آئی ڈی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ حب ریور روڈ پر لکی پہاڑی کے قریب کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اسلحے اور بارود سے بھری گاڑی کراچی کی جانب لارہے ہیں جس پر سی آئی ڈی اہلکار موقع پر پہنچے تو مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 2اہلکار جمال اور سردار زخمی ہوئے جبکہ 4 طالبان دہشت گرد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ چاروں دہشت گرد دم توڑ گئے۔

اطلاعات کے مطابق سی آئی ڈی آفیسر چوہدری اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مقابلے میں مارے گئے طالبان دہشت گردوں کی شناخت کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے کراچی میں موجود امیر عبدالرحمان عرف لمبو، نائب امیر عارف عرف سجاد چھوٹا عرف ڈاکٹرمقبول، کمانڈر محمد غنی عرف مدثر، کمانڈر محمد صدیق عرف محمد سمیع عرف کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق سلفی وہابی دہشت گردوں نے پاکستان بنانے میں تو کوئي کردار ادا نہیں کیا لیکن پاکستان کو کمزور بنانے اور تباہ کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں کہتے ہیں کے دیوبندی  سلفی وہابیوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی اور آج وہ پاکستان کو تباہ کرنے پر کمر بستہ نظر آرہے ہیں لیکن پاکستانی عوام اور فوج دیوبندی وہابیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

.......

/169