1 اکتوبر 2013 - 20:30
اخوان المسلمین کی محمد مرسی کو اقتدار میں واپس لانے پر تاکید

مصر میں اخوان المسلمین نے مصر کےمعزول صدر محمد مرسی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: مصر میں اخوان المسلمین نے مصر کےمعزول صدر محمد مرسی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اخوان المسلمین کے سکریٹری جنرل محمود حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخوان المسلمین گروہ محمد مرسی کو اقتدار میں واپس لانے کے اپنے مطالبے سے ہر گز چشم پوشی نہیں کرےگا۔ اس نے کہا کہ اخوان المسلمین کی محبت ہر انسان کے دل میں موجود ہیں۔ محمود حسین کے مطابق مصر فوج نے ماضی میں بھی اخوان المسلمین کے خلاف ایسی سازشیں کی ہیں لیکن انیھں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ اخوان المسلمین کے سکریٹری نے حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کو مشکوک قراردیا ہے۔

.......

/169