1 اکتوبر 2013 - 20:30
عالمی اداروں سے زلزلہ زدگان کی مدد کرنے کی اپیل: پاکستان

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے عالمی اداروں سے زلزلہ زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

ابنا: کوئٹہ موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زلزلے سے 25 ہزار خاندان متاثر ہوئے، اتنے وسائل نہیں کہ زلزلہ متاثرین کے لیے مکانات بنا سکیں اس لئے عالمی ادارے متاثرین کی بحالی کیلئے مدد کریں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے آواران کی تین تحصیلیں زیادہ متاثر ہوئیں، آواران اور دیگر علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ابتک 27 ہزار فوڈ پیکٹس،25 ہزار خیمے بھیجوا دیے ہیں،زلزلہ متاثرین کومکمل امداد و بحالی تک ہم اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 52 ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،متاثرہ علاقوں میں ملیریا سے بچاوٴ کیلئے اسپرے بھی کیاجارہاہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے سے1000سے زائدافرادہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲