1 اکتوبر 2013 - 20:30
تہران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کی بحالی خوش آئند: صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی انرجی کے سربراہ نے تہران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی انرجی کے سربراہ نے تہران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے کل اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ مذاکرات کا ایجنڈا اپنے مقررہ وقت پر سامنے لا یا جائے گا کہا کہ وہ آئندہ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے پر امید ہیں۔ انہوں نے ایران میں جاری یورینیم کی افزودگی کے بارے میں کہا کہ یورینیم افزودگی ایران کا مسلمہ حق ہے۔ انہوں نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے اس بیان پر کہ ایران کے خلاف فوجی ایکشن سمیت تمام تر آپشنز میز پر ہیں کہا کہ بہت سے لوگ ایران کے ساتھ مغرب کی مفاہمت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے وہ مخصامانہ مقاصد کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران برابری کی سطح پر بات چیت کی خواہاں ہے۔ انہوں نے بو شہر ایٹمی بجلی گھر کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر تین مہینوں سے مسلسل ہزار میگا واٹ بجلی بنا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲