ابنا: بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خالدہ منصور کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 16 لاکھ 30 ہزار جبکہ غیر رجسٹرڈ کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار ہے۔ غیر ملکیوں کے پاکستان میں قیام کی روک تھام کیلئے کوئی واضح قانون موجود نہیں ہے۔ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی کا عمل 31 دسمبر 2015ء تک مکمل ہو گا۔ اس کیلئے 4 فریقی اجلاس ہو رہا ہے جس میں طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن افغان مہاجرین کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں اس کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد یہ کارڈ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔
.......
/169