29 ستمبر 2013 - 20:30
کراچی:تکفیری وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مسجد و امام بارگاہ آل محمد کے ٹرسٹی حسن جاویدشہید

یاد رہے کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے لیکن اس کے باوجود بھی شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جو اس آپریشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

ابنا: پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی 5C 1 میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مسجد آل محمد (ع) کے ٹرسٹی حسن جواد کو ان کے ڈرائیور مجیب کے ہمراہ شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب حسن جواد اپنے ڈرائیور کے ہمراہ نارتھ کراچی میں واقع اپنے گھر سے باہر نکلے تھے کہ گھات لگائے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں حسن جواد اور مجیب موقع پر ہی دم توڑ گئے، دونوں شہداء کی میتوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں معمول کی کارروائی کے بعد جسد خاکی کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی گلشن اقبال کے علاقے میں ذاکر اہل بیت (ع) علامہ کاشف زیدی کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ یاد رہے کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے لیکن اس کے باوجود بھی شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جو اس آپریشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

.......

/169