29 ستمبر 2013 - 20:30
چین میں سمندری طوفان، ۳ کشتیاں غرق، ۷۵ افراد لاپتہ

چین کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان سے تباہی مچ گئی3کشتیاں ڈوبنے سے 75 افراد سمندر میں لاپتہ ہو گئے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ چین کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان سے تباہی مچ گئی3کشتیاں ڈوبنے سے 75 افراد سمندر میں لاپتہ ہو گئے۔ صوبہ ہینن کا شہر سانشا سمندری طوفان ووٹپ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا، تین فشنگ بوٹ سمندر میں ڈوبنے سے75 افراد لاپتہ ہیں۔ چین کا صوبہ گوانگ بھی سمندری طوفان سے جزوی متاثر ہوا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق سمندی طوفان کل ویتنام کا رخ کریگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲